ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام ہورہا
ہے۔ضلع وسطی میں سو پارکوں کی تزئین و
آرائش کررہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فیڈرل بی ایریا میں باغ مصطفی
کا افتتاح کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کراچی ترقی کے سفر پر گامزن ہوچکا ہے۔
شہر کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام کرائے
جائیں گے۔
انہوں نے کہا بلدیہ وسطی میں 100 پارکوں کی تزئین
و آرائش جاری ہے۔ صفائی ستھرائی کا کام بھی جلد شروع ہوگا۔
مرتضی وہاب
کا کہنا تھا کہ باغ مصطفی تباہی کا شکار او رکچرا کنڈی بنا ہوا تھا۔ پارکوں پر توجہ دی جاتی تو ان کا یہ حال نہ
ہوتا۔