کراچی میں ٹریفک حادثہ میں بھائی جاں بحق اور بہن زخمی ۔ اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ ڈمپر کی موٹر سائیکل کوٹکر سے حادثہ پیش آیا ، رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد98 ہوگئی
حادثہ نیشنل ہائی متین کمپلیکس کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ٹکرانے کے سبب ایک موٹرسائیکل سوار گرگیا ۔ اہلخانہ کا دعویٰ ہے ڈمپر نے کچل دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی بہن زخمی ہوگئی ۔جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ سید حسنین عباس کے نام سے ہوئی۔جاں بحق حسنین کے دوست امیس کے مطابق حسنین والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جو اپنی بہن کو مارشل آرٹ کوچنگ سے لے کر آرہا تھا، حسنین کی بہن نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس کی خوشی میں اپنی بہن کو کھانا کھلانے لیکر جارہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حسنین انٹر کا طالب علم تھا۔ جبکہ بہن ساتویں جماعت کی طالبہ ہے۔