کراچی میں ٹارگٹ کلرز ایک بار پھر متحرک ہوگئے

عمران عمران

کراچی میں ٹارگٹ کلرز ایک بار پھر متحرک ہوگئے

کراچی میں ٹارگٹ کلرز ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔۔۔ایک گھنٹے کے  دوران انچولی سوسائٹی اور کورنگی میں فائرنگ کرکے مذہبی جماعت کے عہدیدار سمیت دو افراد کی جان لے لی ،پولیس  حکام نے  تحقیقات کا آغاز کردیا

کراچی میں فائرنگ کا پہلا واقعہ انچولی سوسائٹی بلاک بیس میں اس وقت پیش آیا جب مذہبی جماعت پاسبان عزاء  کے عہدیدار  سلمان حیدر اپنی رہائشگاہ پہنچے، اس دوران تعاقب میں آتے  موٹرسائیکل سوار دوملزموں نے ان پر گولیاں چلائیں، پولیس حکام کے مطابق سینے میں گولی لگنے کے باعث سلمان حیدر شدید زخمی ہوئے اور عباسی شہید اسپتال میں درم توڑ گئے، پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے دو خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں،دوسرا واقعہ کورنگی گودام چورنگی کے قریب پیش آیا جس میں سڑک کنارے کھڑے شخص کو سر میں تین گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ،پولیس حکام کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق بلوچستان سے تھا اور پیدل آنے والے شخص نے اسے ذاتی دشمنی کی بناء پر ٹارگٹ کرکے قتل کیا ۔