وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران عمران

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

 جلد دورہ کر کے کام  کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی پروگراموں سے متعلق  اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

 اڑتیس کلومیٹر سے طویل  ملیر ایکسپریس وے ملیر ندی کورنگی سے شروع ہو کر  موٹر وے سے کاٹھور پر ملتا ہے۔

وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کو مختلف علاقوں سے منسلک کرنے  کے لئے چھ  انٹرچینج ہوں گے۔

 ایکسپریس وے  کا پندرہ  کلومیٹر ارتھ ورک ہوچکا ہے۔

یہ کام جام صادق پل سے قائدآباد تک تیزی سے جاری ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ ملیر ایکسپریس وے پر جہاں کام ہورہا ہے،

 وہاں  پولیس  چوکی  بنائی جائیں۔وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ملیر میں  زمین  کے کچھ  معاملات ہیں۔

وزیراعلیٰ بورڈ آف ریونیو  کو یہ معاملات فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

 مراد علی شاہ  نے کہا کہ وہ جلد  دور ہ کر کے کام کا جائز ہ  لیں گے۔