مرحلہ ہو عیدپرمنفرد نظر آنے کا تو محض خواتین ہی نہیں مرد حضرات بھی خوب جتن کرتے ہیں

نزاہت خان نزاہت خان

مرحلہ ہو عیدپرمنفرد نظر آنے کا تو محض خواتین ہی نہیں مرد حضرات بھی خوب جتن  کرتے ہیں

مرحلہ ہو عیدپرمنفرد نظر آنے کا تو محض خواتین ہی نہیں مرد حضرات بھی خوب جتن  کرتے ہیں۔کراچی میں مرد حضرات نے بھی عید پر اسمارٹ نظر آنے کے لیے ہیئر سیلون کا رخ کرلیا ہے۔

ہیئر اسٹائل ذرا ہٹ کر ہو اور اسکن کی تازگی  نمایاں ہو۔

کپڑوں اور جوتوں کی خریداری کے بعد اب مرحلہ آن پہنچا ہے پرکشش نظر آنے کا۔

کراچی میں عید کی مناسبت سے مرد حضرات نے شاپنگ کے بعد رخ کرلیا ہے ہیئر سیلونز کا۔

کسی کو من پسند ہیئر اسٹائل بنوانا ہے تو کوئی فیس پالش،ہئیر کلر، مساج اورفیشل کرانے کے لئے سیلون میں باری کا انتظار کر رہا ہے۔

مر حضرات کہتے ہیں کہ عید کا تہوار سال مین ایک مرتبہ آتا ہے،اس کے لئے جتنا اہتمام کیا جائے کم ہے

ہیئر ڈریسرز کہتے ہیں رمضان المبارک کے آخری ایام میں کسٹمرز کی آمد کا سلسلہ تیز ہوجاتا ہے اور عید کی صبح تک جاری رہتا ہے،منچلے عید کی تیاریوں   سےمتعلق  زیادہ پرجوش ہوتے ہیں۔

عید کی آمد سے قبل ہیئر ڈریسرز کی چاندی ہوجاتی ہے اور کسٹمرز سے مرضی کے مطابق معاوضہ بھی وصول کرتے ہیں ۔

عید پر منفرد نظرانا ہے توہیئر کٹ اسٹائلش بنوانا ہے خواتین کے ساتھ  مرد حضرات نے  بھی عید  پر خوبرو نظر آنے کے لئے جتن شروع کردئیے ہیں۔