کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب جھاڑیوں سے خاتون کی سوٹ
کیس میں بند تشدد زدہ لاش ملی،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم
کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی۔۔۔ خاتون چار ماہ کی حاملہ تھی جسے بدترین
تشدد کرکے قتل کیا گیا
کراچی
کےعلاقے پورٹ قاسم میں جھاڑیوں سے سوٹ کیس
میں بند خاتون کی لاش ملی، پولیس کے مطابق
مدد گار 15 کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ سفید کار میں سوار افراد سوٹ کیس پھینک کر فرار ہوئے، پولیس نے پہنچ کر
سوٹ کیس کھولا تو اس میں خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، لاش سے شناخت کی کوئی چیز نہیں
ملی ہے، خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ،فنگر پرنٹس اور ڈی این اے کے لئے نمونے حاصل کرلئے
گئے۔۔۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق
لاش دو پرانی ہے اور مقتولہ کی موت تشدد کے باعث ہوئی ،پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتولہ چار ماہ کی حاملہ بھی
تھی۔