حیدرآباد میں کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

صبانور صبانور

حیدرآباد  میں  کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

حیدرآباد  میں  کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار۔شہر میں ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ملوث اور تیئس مارچ کو ریلی میں بم دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔

سی ٹی ڈی حیدر آباد کے مطابق  شہر میں کارروائی کے دوران  کالعدم تنظیم کا  کارندہ پکڑا گیا۔ملزم اکتیس مارچ کوحیدر آبادریلوے ٹریک پردھماکے میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم تیئس مارچ کوحیدرآباد میں ساتھی کےہمراہ  ریلی میں بم دھماکا کرنا چاہتا تھا۔ ملزمان  سیکیورٹی  اہلکاروں کی موجودگی کی وجہ سے اپنے منصوبے میں  ناکام رہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق   گرفتار ملزم  کا ساتھی اللہ ڈنو  کراچی میں صدر بم دھماکے میں ملوث تھا،، جو مقابلےمیں ماراجاچکا ہے۔