اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے
رہنمائوں کی پریس کانفرنس ، شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ ہماری حکومت نے کوئی
کارروائی کی ہو اور کوئی گرفتاری کی ہو تو بتادیں اور مولانا فضل الرحمان نے سری
نگر ہائی وے میں احتجاج کیا اس وقت ہم نے کوئی کارروائی کی ہو تو بتادیں،
انکا کہناتھاکہ اگر یہ صورتحال رہی توہر شہر ہر
چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا،ہماری پالیسی پر امن احتجاج ہےاورہم اسلام آباد فتح
کرنے یا جنگ کرنے نہیں جارہے،
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بلوچستان میں کشمکش کی
صورتحال ہے،شفاف انتخابات کرائے جائیں ہمارا بیانیہ درست ہے تو عوام فیصلہ کرے گی
وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ لسٹیں بنارہے ہیں
،موجودہ وزیر اعلی پنجاب کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے،
وکلا ،ڈاکٹرز،انجینئیرز ،ریٹائرڈ آفیسرز
اس مہم میں شامل ہوگئے ہیں
آپ کس کس کو گرفتار کریں گے،
پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر چھاپے مارے گئے ہیں،
ہم اپنی مارچ کو جاری کرے گے اور ان کو ناکامی کا سامنا ہوگا،