ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر ایک دن میں 4 روپے 70 پیسے سستا ہوکر بند ہوا

نزاہت خان نزاہت خان

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر ایک دن میں 4 روپے 70 پیسے سستا ہوکر بند ہوا


آئی ایم ایف سے معاملات طے پاتے ہی ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گیا،،،

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک ہی دن بڑی گرواٹ۔ ڈالر چار روپے ستر   پیسے سستا ہو کر دوسو سات روپے تیئس  پیسے کا ہوگیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر ایک دن میں 4 روپے 70 پیسے سستا ہوکر بند ہوا۔ 

ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا۔  انٹربینک میں ڈالر 211 روپے 93 پیسے کی بلند ترین سطح سے گرتا ہوا 207 روپے 23 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اس سے قبل 28 جون 2019 کو ڈالر ایک دن میں 4 روپے سستا ہوا تھا۔

 نئی حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 18 روپے 57 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی ڈالر ایک دن میں 3 روپے سے زائد سستا ہوچکا ہے۔

 ڈالر کی بلند ترین سطح 212 روپے تک ریکارڈ ہوچکی ہے۔ تحریک انصاف کے ساڑے تین سالہ دور میں ڈالر 56 روپے تک مہنگا ہوا تھا۔