انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے
چھ ساتھیوں کو عدم
شواہد کی بناء پر بری کردیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کے چھ ساتھیوں
کے خلاف دو کیسز کا فیصلہ سنادیا۔
دوران سماعت ملزموں کے وکیل
نےموقف اپنایا کہ تمام گارڈز سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی پر
تعینات تھے۔
اس
واقعے سے متعلق سابق آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں
زیر التواء ہے۔
پولیس
کا موقف تھا کہ ملزمان ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی پر مامورتھے ۔
ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ملنے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام تھے۔
پریڈی
تھانے میں دوہزار پندرہ میں دہشت گردی ایکٹ
کے تحت مقدمات درج ہوئے تھے۔
ملزمان کو ذوالفقار مرزا کی رہائشگاہ ڈیفنس فیز ایٹ
سے گرفتار کیا گیا تھا ۔