کراچی میں عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میدان جنگ بن گیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میدان جنگ بن گیا

کراچی میں اسکیم 33عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں  تجاوزات کے خلاف آپریشن کےدوران فائرنگ سےدوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

جبکہ پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے 3 عورتوں سمیت 6 افراد زخمی  ہوئے۔


 

کراچی کے علاقے اسکیم 33 عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن۔۔۔


 

ریسکیوحکام کے مطابق آپریشن کے دوران  قبضہ مافیا کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی۔


جس  میں ایک  ضلعی پولیس اور  دوسرا اینٹی انکروچمنٹ فورس کا اہلکارزخمی ہوگیا۔ 


 

پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے 3 عورتوں سمیت 6 افراد زخمی بھی  ہوئے

کراچی پولیس چیف نےواقعے کی انکوائری کیلئےڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔

 انکوائری افسرعورتوں پر تشدد کے واقعے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرینگے۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق انکوائری افسر کی پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، عوام کا تحفظ کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے