کراچی میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لئے ریٹائرڈ ججز کی کمیٹی
بنانے کی درخواست مسترد۔
عدالت نے ریمارکس دیئے آئین
میں ادارو ں کے اختیارات واضح ہیں۔
عدلیہ
ریاست کے دیگر ستونوں کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ
نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کے اختیارات واضح ہیں
۔
قانون سازی اور ترقیاتی کام انتظامیہ اور مقننہ کی ذمہ داری ہے ۔
عدلیہ
ریاست کے دیگر ستونوں کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
عدالت نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لئے ریٹائرڈ ججز کی
کمیٹی بنانے کی درخواست مسترد کردی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ بارش سے
سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں ۔
تباہ
حال کراچی میں سڑکیں تعمیر اور نئی سیوریج لائنیں ڈالی جائیں جبکہ ماسٹر پلان کو کے ڈی اے کے ماتحت کیا جائے ۔
شفافیت
یقینی بنانے کےلئے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل
نگراں کمیٹی قائم کی جائے۔