رہنما ایم کیوایم عامر خان اور ایم کیوایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار۔ عدالت نے بارہ سا ل بعد سزا کے خلاف اپیل پرفیصلہ سنادیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ ہائی کورٹ نے   دونوں رہنماؤں  کی  سزا کے خلاف اپیل پر بارہ سال بعد مختصر فیصلہ سنایا۔

تفصیلی فیصلہ بعد میں  جاری کیا  جائے گا ۔دوہزار دس میں ملزموں کو سزا سنائی گئی تھی۔

دوران سماعت آفاق احمد  کے وکیل نے دلائل دیئے کہ پراسیکیوشن  کے گواہوں میں تضاد ہے ۔ تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا معائنہ تک نہیں کیا تھا ۔

پولیس کےمطابق دونون ملزمان پر ایم کیو ایم کے کارکن محمد فاروق کے قتل کا الزام تھا ۔مقتول محمد فاروق اور اس کے دیگر ساتھیوں کو انیس جون انیس سو بانوے  کو لانڈھی سے اغواء کیا گیا  تھا۔ملزمان کے کہنے پر محمد فاروق کو قتل کیا گیا تھا

۔  اس وقت رہنما ایم کیوایم عامر خان ایم کیوایم حقیقی میں  شامل تھے۔لانڈھی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج  ہوا تھا۔