کراچی میں لوٹ مار کا جن بوتل سے باہر۔
مواچھ گوٹھ میں ڈاکو پولیس اہلکار سے موبائل فون
اور سرکاری اسلحہ چھین کر لے گئے۔
انچولی میں نجی بینک کے باہر پیٹرول پمپ ملازمین سےڈاکو 30 لاکھ روپے لے اڑے،کورنگی میں بھی جدید ہتھیار لے کر آنے
والے نقاب پوش دکانوں کا صفایا کرکے فرار ہوگئے ،
بینک سے رقم نکالی ہو یا بینک تک رقم پہچانی
ہو۔۔۔منزل پر بحفاظت پہنچنا کراچی میں ان دنوں ناممکن سا ہوگیا ہے۔۔۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ تان کر لٹیروں کو
خبردار کرتے نظر آنے والے یہ سیکیورٹی گارڈ
شارع پاکستان پر واقع یوبی ایل بینک کے ہیں جنہوں نے بینک کی جانب آتے کھاتے داروں سے واردات ہوتی دیکھی ضرور مگر اسے ناکام نہ
بنا سکے۔۔۔ڈاکو کھاتے دار سے 30 لاکھ روپے
لوٹ کر فرار ہوگئے
پولیس کا دعویٰ ہے کہ بھاری رقم واٹر پمپ پر واقع پیٹرول پمپ ملازمین کی تھی جسے وہ بینک میں جمع کرانے لا رہے تھے،پولیس حکام کا
کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے بغیر 70
لاکھ روپے کی رقم موٹرسائیکل پر بینک منتقل کرنا بھی پمپ ملازمین کی سنگین غفلت ہے
دوسری جانب بلدیہ مواچھ گوٹھ میں مسلح ڈاکؤوں نے پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت لوٹ
لیا،واردات میں اہلکار سے سرکاری اسلحہ،موبائل فونز اور نقدی سمیت دیگر دستاویزات
ڈاکو لوٹ کر فرار ہوئے،ادھر کورنگی گلزار
کالونی میں بھی نقاب پوش ڈاکؤوں کے جتھے
نے دھاوا بول کر دودھ کی دکان اور ہوٹل سمیت متعدد دکانوں کا صفایا کردیا ، سی سی
ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ ڈاکؤوں نے کلاشنکوف اور ٹی ٹی پستولوں کے زور پر واردات کی،پولیس نے ملزموں کی تلاش
شروع کردی ہے۔۔۔