کراچی سے چھینی و چوری کی گئی گاڑیوں کی بلوچستان میں موجودگی کی اطلاعات۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی سے چھینی و چوری کی گئی گاڑیوں کی بلوچستان میں موجودگی کی اطلاعات۔

کراچی سے چھینی و چوری کی گئی گاڑیوں کی بلوچستان میں موجودگی کی اطلاعات۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مقامی  پولیس کی معاونت سے  بڑے آپریشن کی تیاریاں کرلیں۔

ایس ایس پی طارق نواز کےمطابق کراچی میں  کاروں کی چوری و چھیننے میں بین الصوبائی گروہوں کے شواہد ملے ہیں۔

 اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بلوچستان میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے،،

جس میں مقامی پولیس معاونت کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اے وی ایل سی نے نو ماہ کے دوران چار ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

تین ہزار موٹر سائیکلیں اور ساڑھے چار سو سے زائد کاریں برآمد کی جاچکی ہیں۔

 گزشتہ برس کی نسبت رواں برس وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔