کراچی کے مختلف علاقوں میں
پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ڈی ایم سی
کے آفس میں چائنیز کنٹریکٹر کے لاکر سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے ملز م ، پولیس
اے ایس آئی پر فائرنگ کرنے والا ملزم دو
اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ابراہیم حیدری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک
ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
بہادر آباد میں رات گئے
سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں
رات گئے پولیس کی کارروائی،،
بیڈرل بی ایریا بلاک سولہ
میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایم سی
آفس میں چائنیز کے لاکر سے پانچ لاکھ پنتالیس ہزار روپے چوری کرنے والا ملزم کو
گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار
ملزم محمد حسین چائنیز کنٹریکٹر کا آفس بوائے نکلا۔ ملزم تین ماہ سے کام کر رہا
تھااور کمرے کی ایک چابی اس کے پاس تھی۔
گلستان جوہر میں دو روز
قبل پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم کو پولیس نے دھر لیا،پولیس
کے مطابق گرفتار ملزم غلام مصطفی سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد
کرلیا۔
ادھر رضویہ پولیس نے ٹھیلے
والے سے رقم اور موبائل چھیننے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ابراہیم حیدری کولمبو سٹی
کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
بہادرآباد اور اطراف میں
رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
شاہ فیصل کالونی کے گھر سے
خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی عجہ
معلوم ہوسکے گی۔پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔