محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام ثقافتی وڈیوز اور فوٹو گرافی کی نمائش ہوئی۔ شرکا کو سندھ کے قدیمی ساز ،،بوڑیندو کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
تین روزہ نمائش کا اہتمام سمبارا آرٹ گیلری میں کیا گیا،، جہاں مختلف پینٹگز نمائش کا حصہ تھیں ۔ شرکا کو سندھ کے قدیمی ساز بوڑیندو کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔
تقریب میں کلچر اینڈ ہیریٹیج سے متعلق یونیسکو کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ڈی جی کلچر کا کہنا تھا تقریب کا مقصد ابھرتے ہوئے مصوروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
۔نمائش میں سندھ کی ثقافت کو تصاویر اور وڈیوز کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔سندھ کی ثقافت کو محفوظ بنانے کیلئے محکمہ ثقافت بھرپور اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے مہمانوں کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔