کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال کو
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔
اپنا
دوست گنوانے والے طلبہ نے جامعہ
این ای ڈی کےباہراحتجاج کیا۔پولیس نےقتل کامقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کرلیا
گھروالوں
کا پیارا۔ ماں باپ کی آنکھوں کا
تارا۔
اور ان
کے بڑھاپے کا سہارا بلال۔ چاہنےوالوں کو
روتا چھوڑ گیا۔
دوران ڈکیتی
اسٹریٹ کرمنلز کی گولیوں سے جا ن گنوانے والے بلال کی نمازجنازہ ایف بی ایریابلاک 15میں واقع
جامع مسجداقصی میں اداکی گئی ۔
نمازجنازہ مفتی منیب الرحمان نےپڑھائی۔
امیرجماعت
اسلامی حافظ نعیم الرحمان سمیت مقتول کےعزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کی بڑی
تعدادنےشرکت کی۔
رہنما پی ٹی آئی اخرم شیرزمان نےبھی مقتول کےگھر
جاکر لواحقین سے تعزیت کی۔
قتل کےواقعہ کےخلاف جامعہ این ای ڈی کےباہرطلبہ
کی جانب سےاحتجاج کیاگیا۔
پولیس نے طالب علم کےقتل کامقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ
مبینہ ٹاٰون میں قتل اورڈکیتی کی دفعات کےتحت درج کرلیا۔