کراچی میں سعید آبادحب ریور روڈ قبرستان کے قریب
رکشے پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، پولیسکا دعویٰ ہے
کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم
ہوتا ہے، اہلخانہ نے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت قرار دے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا
مطالبہ کردیا،
کراچی میں ایک اور نوجوان گولیوں کا نشانہ بن گیا،، حب ریور روڈ کے قریب رکشے میں
سوار نوجوانوں پر ملزمان نے فائرنگ کردی ،
فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی
ہوا،
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی
نوجوان میٹرول کے رہائشی اور کزن ہیں،،ٓبائی
تعلق پشاور سے ہے،واقعہ ذاتی دشمنی کا
شاخسانہ لگتا ہے
اہلخانہ کے مطابق زخمی نوجوان کبیر حب چوکی میں
بازارمیں اسٹال لگاتا تھا جبکہ مقتول مصطفی
پشاور سے گھومنے آیا تھا،ٓئی جی سندھ سے مطابلہ کرتے ہیں کہ فوری ملزمان کو
گرفتار کریں آج ہمارا بچہ شہید ہوا کل کسی اور کا ہوگا،
مقتول کے اہلخانہ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی
فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری عمل میں نہیں آئی تو پر امن
احتجاج کریں گے،
ایس ایچ او نے ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار
کرنے کا کہا ہے اگر نہیں ہوا تو ہم پر
آمن احتجاج کریں گے اور سڑک سب بند کر دیں گے
مقتول مصطفی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ،لاش ورثا کے حوالے کردی گئی،زخمی
ہونے والا نوجوان سول اسپتال میں زیرعلاج
ہے