راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 386 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 386 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔


 

کراچی میں اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 386 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔


ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور کارخانو مارکیٹ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پاک افغان بارڈر پر 33 کلو چرس، نوکنڈی کے صحرائی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے زمین کے اندر چھپائی گئی 91 کلو چرس، وندر لسبیلہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 9 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئ ہے گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیاگیاہے۔