کراچی فشریز سے سمندر میں شکار کے لئے جانے والی ماہی گیروں کی لانچ ڈوب گئی

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی  فشریز سے  سمندر میں شکار کے لئے جانے والی ماہی گیروں کی لانچ ڈوب گئی


کراچی  فشریز سے  سمندر میں شکار کے لئے جانے والی ماہی گیروں کی لانچ ڈوب گئی ۔ خوش قسمتی ڈوبنے والی  لانچ میں سوار  تمام 18 ماہی گیروں کو زندہ بچالیا گیا

الودود نامی لانچ ہنگول اور چرنا کے درمیان گہرے سمندر میں سپٹ کے مقام پر ڈوبی، سیکیورٹی انچارج فشریز کے مطابق ماہی گیروں کی لانچ کو حادثہ سمندر میں چلنے والی تیز ہواؤں اور طوفانی موجوں کے باعث پیش آیا ۔ لانچ  کے ناخدا اختر منیر نے بروقت آگاہ کیا جس پر  اطراف میں شکار کرنے والی الیوسفی لانچ موقع پر پہنچی ۔ متاثرہ لانچ کو 27 مئی کو واپس کراچی پہنچنا تھا ،ایک ماہ قبل ماہی گیر ی کے لئے لانچ سمندر میں گئی تھی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ ،کوسٹ  گارڈز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  کو آگاہ کردیا گیا تھا ۔وبنے والی لانچ کی مالیت ڈھائی سے تین کروڑ روپے تھی،لانچ میں بڑی مقدار میں مچھلی و جھینگاوغیرہ موجود تھا