کراچی میں دن دیہاڑے قتل ڈاکٹر بیبرل کی بیٹی کی عدالت میں التجا ۔ مارچ میں بابا قتل ہوئے

عمران عمران

کراچی میں دن دیہاڑے قتل ڈاکٹر بیبرل کی بیٹی کی عدالت میں التجا ۔ مارچ میں بابا قتل ہوئے

  کراچی میں دن دیہاڑے قتل ڈاکٹر بیبرل کی بیٹی کی عدالت میں التجا ۔ مارچ میں بابا قتل ہوئے۔ قاتل آج تک آزاد ہیں۔ ہمیں  انصاف چاہیے۔  تفتیشی افسر ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر بیبرل کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔غیرحاضر تفتیشی افسر کو عدالت نے  آدھے گھنٹے میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔مقتول ڈاکر بیربل کی بیٹی ڈاکٹر سپنا نے عدالت میں کہا مارچ میں بابا کو قتل کیا گیا تھا۔ اب تک قاتل آزاد ہیں۔پولیس نے اب تک کیس میں کچھ  نہیں کیا۔ بیچ سڑک پر بابا کو گولیاں ماریں گئیں۔ہمیں انصاف چاہیے۔ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ وکیل نے بتایا  گزشتہ سماعت پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ایس ایس پی کے ذریعے شوکاز نوٹس کیا تھا۔ اس کے باوجود آج بھی کوئی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ ہائی پروفائل کیس ہونے کے باوجود ڈاکٹر بیبرل کے قاتلوں کو پولیس تاحال نہیں  پکڑ سکی۔