کراچی میں مرکزی ڈمپنگ پوائنٹس سےآلائشیں اٹھانےوالی گاڑیاں تیزرفتاری اوربےاحتیاطی گزرتی ہیں توسڑکوں پرآلائشیں گرجاتی ہیں۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اس صورتحا ل میں   شہریوں کو پریشانی کے ساتھ  صفائی کے بجائے مزید   گند پھیل  جاتا ہے۔

کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر  لاکھوں جانوروں  قربان کئے جاتے ہیں۔

 مختلف علاقوں میں جانوروں کی  الائشوں کو  اٹھا کر مرکزی ڈمپنگ پوائنٹس پر جمع کیا جاتا ہے۔

یہاں سے   بلدیاتی عملہ ان الائشوں  کو  ٹرکوں پر لاد کر  ٹھکانہ لگانے کے لئے لے جاتا ہے۔

بعض اوقات آلائشوں  سے لدے یہ ٹرک تیزی رفتار ی اور بے احتیاطی کا مظاہر ہ کرتے ہیں۔

اس کے نتیجے  میں کبھی کبھی آلائشیں سڑک پر  گرجاتی ہیں،، جو  مزید گند پھیلنے کا باعث بنتی  ہیں۔

سڑک سے گزرنے والے شہریوں کو   غلاظت کا سامنا کرنے کے لئے دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

شہری  کہتےہیں گلی کو چوں میں پہلی ہی  گندگی ہے، اوپر سے سڑکوں پر آلائشیں گرنے سے مزید تعفن پھیلتا ہے۔

کراچی میں عیدقرباں کےدوسرے روزبھی کئی مقامات پرآلائشوں کےانبار  نظر آرہے ہیں۔عزیزآبادمیں بھی کچرےکاڈھیر،اوپرسےآلائشوں  کی بھرماراور تعفن سے شہری اذیت سےدوچارہیں۔

عیدقرباں کےدوسرے روزبھی شہر میں جگہ جگہ آلائشوں کےانبارلگ گئے۔

شہرکےدیگرمقامات کی طرح عزیزآبادکی گلیوں اورسڑکوں پر بھی  آلائشوں کےانبارلگےہیں۔

بروقت صفائی کےانتظامات نہ ہونےکےباعث شہری  مشکل میں مبتلاہیں۔

شہریوں کا کہنا  ہے انتظامیہ  آلائشوں اور کچرے کو جلداز جلد اٹھانے کا انتظام کرے،، تاکہ تعفن نہ پھیلے۔