کراچی، نزاہت خان
کراچی میں
کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح
بھی تئیس فیصد سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ روز
سندھ میں کورونا سے ہونے والی تینتالیس اموات میں سے پینتیس کراچی سے تھیں۔ صوبے میں ماہ جولائی کے دوران
رواں سال کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
ہونے کے قریب ہے ۔
کراچی میں کورونا وائرس بے قابو۔ مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح بھی 23 اعشاریہ 37 فیصد تک پہنچ
گئی ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 21 جولائی سے اب تک مسلسل مثبت کیسز کی یومیہ
شرح 20 فیصد سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہے۔26 جولائی کو شرح 26 اعشاریہ 32 فیصد اور 27
جولائی کو 22 اعشاریہ 60 فیصد رہی تھی ۔
محکمہ
صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز
کورونا سے سندھ میں ہونے والی 43 میں سے 35 اموات کراچی میں ہوئیں۔ ضلع وسطی
میں سب سے زیادہ 12 ، شرقی میں 8 ،غربی میں 5، کورنگی اور جنوبی میں 4,4 اور ضلع ملیر
سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں ۔صوبے میں
جولائی کے مہینے میں رواں سال کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہونے کے قریب ہے۔ جون
2021 میں اموات کی تعداد 428 اور جنوری میں 431 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔