کراچی میں انکل سریا اسپتال کے قریب کیمیکل کے
گودام میں آگ لگ گئی۔ دم گھٹنےسے ایک شخص
بے ہوش ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
کراچی میں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ ۔ مگر خوش
قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انکل
سریا اسپتال کے قریب کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی۔
پانچ فائرٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ چھ واٹر ٹینکر بھی فائر بریگیڈ کی مدد
کے لئے پہنچا دیئے گئے۔فائر بریگیڈ عملے نے
کچھ دیر کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
آگ فرسٹ اسٹیج پر تھی بروقت اطلاع ملی اگر دیر سے اطلاع ملتی تو آگ
برھ سکتی تھی بروقت اطلاع ملنے پر آگ پر قابو پالیا گیا
کچھ دیر
کولنگ کا عمل جاری رہا ۔ پولیس
حکام کا کہنا ہے کہ دم گھٹنے سے ایک شخص
کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ
شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔