کراچی عزیز آباد میں ہیئر سیلون میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا اسٹریٹ کرمنل کا گروہ پکڑا گیا ،ملزموں کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی
کراچی فیڈرل بی ایریا عزیز آبادکے ہیئر سیلون میں واردات کرنے والا اسٹریٹ کرمنلز کا گروہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ،پولیس کے مطابق ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا ،ملزموں نے ہیئر سیلون سے بھی 8موبائل فونز چھین لئے تھے ، ملزموں کے قبضے سے 4 پستول ، 4 موبائل فونز اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ،پولیس کے مطابق ملزموں سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے