بجلی نہیں،، بس بھاری بھاری بل آتے ہیں۔ ایم کیوایم کی وزیراعظم سے شکایت۔

نزاہت خان نزاہت خان

بجلی نہیں،، بس بھاری بھاری  بل آتے ہیں۔ ایم کیوایم  کی وزیراعظم سے شکایت۔


بجلی نہیں،، بس بھاری بھاری  بل آتے ہیں۔ ایم کیوایم  کی وزیراعظم سے شکایت۔

شہباز شریف نے وزیر توانائی کو ایم کیوایم  کے رہنماوں کے ہمراہ کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کرنے کی ہدایت کردی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،وزیر اعلی مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے وفد  نے دورہ کراچی کے دوران  وزیر اعظم   شہباز شریف سے ملاقات کی ۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستارشریک تھے ۔ دوران گفتگو ایم کیو ایم نے  کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ اور بھاری بل بھیجے جانے پر احتجاج کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر خرم دستگیر  کو اس معاملے پر کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کی ہدایت کردی وفاقی وزیر خرم دستگیر پیر کو ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ کے الیکٹرک حکام سے مل۔

اقات کریں گے۔ گورنر سندھ نے  وزیر اعظم سے  ملک کے معاشی حب کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا مسائل حل کرکے صنعتی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان ایم کیوایم کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کو تمام اہم فیصلوں میں ساتھ لیکر چلنے کی یقین دہانی کرائی ۔

 عام انتخابات نئی یا پرانی مردم شماری پر کروانے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔'