دماغ کھا جانےوالے امیبا نگلیریا ایک اور انسانی جان نگل گیا۔
کراچی میں زیر علاج تیئس سالہ نوجوان میرپور خاص کا رہائشی تھا۔
ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر حمید جمانی کے مطابق میرپورخاص کا رہائشی تیئس سالہ محسن تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج تھا۔
متوفی میں بخار ، سردرد ، خون کی الٹیاں ابتدائی علامات تھیں۔ محسن گزشتہ رات انتقال کرگیا۔
ڈائریکٹر صحت کراچی کا کہنا ہے رواں سال صوبہ میں نگلیریا سے سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔