بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں ڈھائی ارب ڈالر کی رقم بھیجی

صبانور صبانور

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں  ڈھائی ارب ڈالر کی رقم بھیجی


بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں  ڈھائی ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔ ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں  ساڑھے  گیارہ  فیصد کا اضافہ ہوا۔
 بیرون ملک سے اکتوبر میں  بھیجی گئی ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر  نو اعشاریہ چھ  فیصد اضافہ ہوا۔ زیادہ تر ،، ترسیلات زر  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکہ سے موصول ہوئیں۔ جاری مالی سال کے  پہلے چار ماہ  کے دوران ترسیلات زر کی مد  میں آٹھ اعشاریہ آٹھ  ارب ڈالر کی رقم آئی۔