پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آبادپولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ رنگ روڈ اباسین یونیورسٹی کے قریب پلازہ میں اپنے کمرے میں خواجہ سرا طاہر عرف غزل سکنہ تہکال کو چھری سے وار کرکے زخمی کیا گیاہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا ہے زبح کا کوئی معاملہ نہیں ہے
اطلاع ملتے ہی اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کامران خان کرائم سین عملہ کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا باریک بینی کیساتھ جائزہ لیا گیا
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا جبکہ واقعہ سے متعلق اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیساتھ ساتھ اصل حقائق جاننے کیلئے اے ایس پی سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں پولیس نے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے
اے ایس پی سید طلال احمد شاہ نے خواجہ سرا کمیونٹی کیساتھ ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ کیس کی باریک بینی کیساتھ تحقیقات کرکے ملوث کرداروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرینگے
انہوں نے واضح کردیا کہ خواجہ سرا کمیونٹی کی تحفظ کیلئے پشاور پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں
ابتدائی طور پر یہ معاملہ آپس میں کوئی ذاتی رجش ظاہر کیا جارہا ہے لیکن یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہوگا