کراچی گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں دوخاکروب گٹر میں ڈوب پر جان کی بازی ہار گئے

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں دوخاکروب گٹر میں ڈوب پر جان کی بازی ہار  گئے

کراچی گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں دوخاکروب گٹر میں ڈوب پر جان کی بازی ہار  گئے۔ ایک خاکروب دوسرے کو بچانے کے لئے گٹر میں اترا،، خود بھی زندہ واپس نہ آسکا۔

پولیس کے مطابق  چند روزسے علاقہ میں  گٹر لائن بند تھی اور گٹر کا پانی ابل کر گھروں میں جا رہا تھا۔علاقہ مکینوں نے واٹر اینڈ سیوریج  کارپوریشن کو شکایت کی،، لیکن کوئی گٹر لائن کھولنے نہیں آیا۔ اس پر اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دو خاکروبوں کی خدمات حاصل کیں۔ایک کے بعد ایک دونوں  خاکروب    لائن کھولنے کے لیے گٹر میں اترے ،،لیکن زندہ باہر نہ آسکے۔  دونوں خاکروب کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں