کراچی جمشید کوارٹر میں نشے کے عادی افراد کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد پولیس نے نشئی افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

نزاہت خان نزاہت خان

ڈی آئی جی شرقی کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر روڈ، گرومندر، تین ہٹی اور لسبیلہ کے اطراف  سے  متعدد نشئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کا کہنا ہے نشے کے عادی افراد کو بس میں  سپر ہائی وے پر واقع  بحالی مرکز  بھیجا  جارہا ہے۔  

علاقے کی رہائشی اسکول ٹیچر نے الیکٹرانک کمپلین سیل کے ذریعے ڈی آئی جی ایسٹ کو شکایت کی تھی۔

خاتون اسکول ٹیچر نے نشے کے عادی افراد کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا بتایا تھا۔