کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے دوہزار اٹھارہ میں دھاندلی پر ہم الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں گئے۔ آج جو باتیں ہورہی ہیں وہ الیکشن سے پہلے کیوں نہ کی گئیں۔ رہنما ایم کیوایم مصطفی کمال کہتے ہیں حکومت میں آکر تحریک انصاف نے ایسا کیا کام کیا ،، کہ کراچی سے انہیں مینڈیٹ ملتا ۔
کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے اُس وقت کے آرمی چیف نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست کی تھی۔ جو باتیں اب ہو رہی ہیں، وہ الیکشن سے پہلے کیوں نہیں ہوئی۔
پریس کانفرنس میں رہنما ایم کیوایم مصطفی کمال نے کہا2018 میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا۔ حکومت میں آکر تحریک انصاف نے کون سا تیر مارا، یا کراچی کی ترقی کے لئے کوئی کام کیا۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا ہم نے ا نہیں باغ جناح اور جناح گراؤنڈ میں ٹریلر دکھایا ہے ۔ اگر ریلی نکالی تو کوئی گھر سے نہیں نکل پائے گا ۔