صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے بلدیاتی انتخابات میں کراچی نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا۔ دھاندلی کرنا ہوتی ،، تو ایک سو پچیس یوسیز جیت کر اپنا میئر بنالیتے۔
کل دوبارہ گنتی کا عمل رکوانےکی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی شہر میں انتشار چاہتی ہے۔
پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی نے توقع سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔ پیپلزپارٹی جہاں سے جیتی ہے ،،وہ پیپلزپارٹی کے روایتی حلقے ہیں۔اگردھاندلی کرنا ہوتی ،، تو ایک سو پچیس یوسیز جیت کر اپنا میئر بنالیتے۔جماعت سلامی نے چھ نشستوں پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے،،لیکن کل پورا دن ری کائونٹنگ کو رکوانے کی کوشش کی گئی ۔
خواتین کو دھمکیاں دی گئی ۔ سعید غنی نےکہا کہ جماعت اسلامی سے کہیں گے جو نتائج آگئے ہیں،، اب اس پر بیٹھ کر بات کریں ۔ حافظ نعیم کو اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے ۔قانون کا راستہ اختیار کریں ،ہم نہیں روکیں گے ۔ اختلافات کے باوجود بات چیت بہتر حل ہے۔
سڑکوں پر نکلیں گے تو صورتحال خراب ہوگی۔ تحریک انصاف کی سازش کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے شہر میں انتشار ہو۔