ایم پی اے ہاسٹل تعمیرات کرپشن کیس میں بھی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد کردی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت
کےدوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی
اور دیگر ملزمان پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کے بعد،،،، ایم پی اے ہاسٹل کرپشن کیس میں بھی سراج درانی
اور دیگر کی درخواست ضمانت مسترد
کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آنے کے بعد ضمانت کی تمام
درخواستوں پر سماعت اب احتساب عدالت میں ہوگی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کو ٹرائل
کورٹ میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ نیب کے مطابق
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر پر ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیرات
میں کرپشن کا الزام ہے،،،جس سے قومی خزانے
کو نقصان پہنچایا گیا۔