سندھی زبان میں تقریب حلف برداری اور محبت کا احساس

عرفان علی عرفان علی

سندھی زبان میں تقریب حلف برداری اور محبت کا احساس

 

 


اظہارکا سب سے بہترین ذریعہ زبان ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں دنیا میں جتنی بھی بولی جانے والی زبانیں ہیں سب میری اپنی ہیں ان سب سے میں پیار کرتاہوں کیونکہ ان سے باہمی رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔ تعلق مستحکم ہوتاہے اور رشتے مزید بہتری کی جانب گامزن ہوتے ہیں۔

بلوچستان میں کافی عرصہ گزارنے کے بعد اس بات کا شدت سے احساس ہوتاہے کہ کتنے خوبصورت اور اچھے لوگ ہیں ہر بندے کو کم از کم پانچ سے 6 زبانیں لازمی آتی ہیں اور یہی وجہ ہے شاید اس شہر کے لوگ آپس میں  محبتوں کے رشتوں میں بندھے نظر آتے ہیں۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی تقریب حلف برداری کے دوران سندھی زبان میں حلف اٹھاتے  دیکھ کر ذاتی طور پر بےحد خوشی ہوئی ہے۔ اگر ہم اس طرح اپنی زبانوں کو اہمیت دینگے تو ہمارے ملک میں بولی جانے والی تمام زبانیں ترقی کرینگی ۔

میری خواہش ہے پنجاب اسمبلی میں بھی پنجابی میں حلف اٹھائے جانے کی ضرورت ہے بلوچستان میں بلوچی براہوئی پشتو اور ہزارگی ، سندھی اور دیگر زبانوں میں حلف اٹھانے کی ضرورت ہے۔ کے پی کے میں بھی پشتومیں حلف اٹھایا جائے اس کا مقصد ہرگز یہ نہ سمجھا جائے کہ ہماری اردو سے محبت کم ہے یا کوئی فاصلہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس خطے میں بسنے والے زمین کے وارثوں کو کتنی توقیر اور محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بہت سال پہلے مدیحہ گوہر نے پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا تھا  کہ پنجاب میں اب بھی پنجابی بولی  جانے پر لوگ اتنا فخر نہیں کرتے جتنا سندھ میں رہنے والے سندھی زبان بولنے پر فخر کرتے ہیں اور وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ میں نے سندھی زبان ادب میں ایم کیاہے۔ لیکن پنجاب میں اب بھی اس چیز کی کمی ہے۔

مدیحہ گوہر کی یہ بات اپنی جگہ لیکن جب تک ہم ایک دوسری کی زبان کلچر اور روایتوں سے نہیں جڑے گے انکو اہمیت نہیں دینگے تو ہمارے درمیان فاصلے خلشیں مزید بڑھیں گی ہمیں ایک دوسری کی زبانیں سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ایک دوسرے کے خوشی کے ثقافتی تہوار مل جل کر منانے کی ضرورت ہے۔

کاش سندھی زبان میں حلف برداری کی تقریب کی طرح ہم مزید سندھی زبان کو دفتری اور دیگر امور میں بھی پورے صوبے میں اس طرح استعمال کرسکیں ۔

ایک دوسری کو بتا سکیں ہم ایک ہیں زبانیں فاصلے نہیں بلکہ ایک دوسری کو قریب لاتی ہیں ۔

میں سندھ اسمبلی میں سندھی زبان میں تقریب حلف برداری کو بےحد سراہاتا ہوں اور خواہش کرتاہوں پاکستان میں مقامی زبانوں کے فروغ کے لیے تمام صوبائی اور قومی اسمبلی اپنا بہترین کردار ادا کرینگی۔