چند ہزار کے موبائل فون کی خاطر ایک اور خاندان اجاڑ دیا گیا۔

عرفان علی عرفان علی

چند ہزار کے موبائل فون کی خاطر ایک اور خاندان اجاڑ دیا گیا۔


کراچی کی سڑکوں پر ڈاکو راج۔۔۔چند ہزار کے موبائل فون کی خاطر ایک اور خاندان اجاڑ دیا گیا۔

سرجانی ٹاؤن میں تیس سالہ نوجوان کو ماموں کے گھر کے باہر چھینا جھپٹی کے دوران قتل کردیا گیا، 

نم آنکھوں سے سوال کرتی یہ خاتون والدہ ہیں لیاقت آباد کے رہائشی نوجوان محمد زوہیب کی جسے اسٹریٹ کرمنلز نے سرجانی ٹاؤن میں موبائل فون چھیننے کے دوران قتل کردیا

غمزدہ لواحقین سوال کرتے ہیں کہ شہر میں حکومتی رٹ کہاں ہے؟؟؟ ہم  کس کے ہاتھ پر  زوہیب کا لہو تلاش کریں۔
آٹو پارٹس کی کمپنی میں ملازمت کرکے گھر کی کفالت کرنے والا زوہیب چھٹی ہونے کے باعث ماموں کے گھر افطار کرنے آیا تھا

وزیر داخلہ سندھ نے بھی شہری کے قتل کا نوٹس لے کر متعلقہ تھانیدار کو معطل کرنے کے احکامات دئیے ہیں، ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ واردات دو موٹر سائیکلوں پر آنے والے چار اسٹریٹ کرمنل نے انجام دی،پولیس کو فائرنگ کے مقام سےنائن ایم ایم کا خول ملا ہے جسے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردگئی
سال دو ہزار چوبیس میں اب تک ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن کر جان گنوانے والوں کی تعداد 46 تک جا پہنچی ہے۔