محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کراچی کا کیڑے مارادویات بنانے والی کمپنی پر چھاپا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کراچی  کا کیڑے مارادویات بنانے والی کمپنی پر چھاپا

محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کراچی  کا کیڑے مارادویات بنانے والی کمپنی پر چھاپا ڈی جی پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کا کہناہےکہ کمپنی میں غیر رجسٹرڈ، جعلی اور غیر معیاری کیڑے مار ادویات پیک کی جارہی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل پلانٹ اینڈ پروٹیکشن ڈاکٹر اللہ دتا عابد کےمطابق ملزم کو جعلی کیڑے مار ادویات پیک کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے بعد  ایف آئی اے  نے مقدمہ درج کرلیا۔ قبضے میں لی گئی ادویات کے نمونے  لے کر  ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، نمونے ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار پائے ہیں۔ ڈی جی پلانٹ اینڈ پروٹیکشن نے کہاکہ کسانوں سے گذارش ہے کہ غیر میعاری اور جعلی  کیڑے مار ادویات استعمال نہ کریں۔ یہ غیر معیاری اور جعلی ادویات کیڑوں کو کنٹرول نہیں کرسکتیں