وزیر داخلہ سندھ ضیاء
الحسن لنجار نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔
ایس ایس یو کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کے ہمراہ
ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی سیکیورٹی
ڈویژن کے ماتحت یونٹس پر بریفنگ دی
وزیر داخلہ سندھ ضیاء
الحسن لنجار کا استقبال ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کیا۔ وزیر داخلہ
سندھ کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ محمد اقبال میمن بھی موجود تھے۔
ایس ایس یو کی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت
اورانتظامی امور کی تعریف کی ۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارنے ایس ایس یو
کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کی۔
وزیرداخلہ کو ایرانی صدرکے دورہ پاکستان اورکراچی
میں کھیلے گئے بین الاقوامی میچزکے دوران کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی
آگاہ کیا۔گیا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی
مقصود احمد کے مطابق ایس ایس یو کمانڈوز کی
پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافے کے لیے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں
تربیت فراہم کررہی ہے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے وزیر داخلہ سندھ کو یادگاری
شیلڈ بھی پیش کیں