رواں سال میں لوٹ مارکی وارداتوں میں جاں بحق افرادکی تعداد67ہوگئی

عرفان علی عرفان علی

رواں سال میں لوٹ مارکی وارداتوں میں جاں بحق افرادکی تعداد67ہوگئی

کراچی میں ڈاکووں نےایک اورجان لےلی،اورنگی ٹاون سیکٹرساڑھےگیارہ میں دوران واردات مزاحمت کرنےپرڈاکووں نےچھ بچوں کےباپ کوقتل کردیا،

رواں سال میں لوٹ مارکی وارداتوں میں جاں بحق افرادکی تعداد67ہوگئی

کراچی میں  ڈاکووں کےہاتھوں ایک اورقتل،اورنگی ٹاون سیکٹرساڑھےگیارہ میں بجری کےتھلےپرڈکیتی کےدوران واردات مزاحمت پرفائرنگ سے45سالہ عبداللہ جان سےگیا

مقتول کی لاش کوسول اسپتال پھرعباسی شہید اسپتال منتقل  کیاگیا،لواحقین کےمطابق مقتول چھ بچوں کاباپ اورتین بھائیوں میں سب سےبڑاتھا،واردات سےقبل ڈاکووں نےاطراف کی دکان پربھی لوٹ مارکی

لاش کوقانونی کارروائی کےبعدلاش کوورثاءکےحوالےکیاگیا،اعدادشمارکےمطابق رواں سال میں لوٹ مارکی وارداتوں میں جاں بحق افرادکی تعداد67ہوگئی ہے۔

 اپریل  میں 18 افراد ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بنے۔۔۔جنوری میں 12افراد لوٹ مار میں جاں بحق ہوئے تھے۔۔۔فروری میں 20افراد ڈاکؤوں کی گولی کانشانہ بنے۔

مارچ میں 17 افراد ڈکیتی مزاحمت میں جان سے گئے۔

ضلع غربی 18 اموات کے ساتھ سرفہرست ہے ۔

 ضلع شرقی میں 15اموات ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بنے ۔کورنگی میں 11 اموات  ہوئیں۔

 ضلع وسطی میں 10افراد جان سے گئے ۔ضلع ملیر اور کیماڑی 5،5 سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔

جنوبی میں 3 افراد افرادکی زندگی کا چراغ گُل ہوگیا۔