ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب میونسپل ٹیکس کی وصولی کے معاملے پر تحریک انصاف پر برس پڑے۔ کہتےہیں  پی ٹی آئی والے گزشتہ سال سابق میئر کراچی وسیم اختر پر الزام لگاتے رہے ، اب میرے ایڈمنسٹریٹر بننے پر  پریشان ہیں۔ کے الیکٹرک کے ذریعےٹیکس وصولی سے شفاف طریقے سے ٹیکس کی رقم کے ایم سی کو مل جائے گی ۔

بلدیہ عظمی کراچی میونسپل ٹیکس کیسے وصول کرے گی ۔۔ معاملہ الجھ گیا ۔

صبح تک ایڈمینسٹر کراچی مرتضی وہاب پر امید تھے کہ وفاقی حکومت کراچی میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے ان کی تجاویزکو تسلیم کر لے گی ۔

 چیف منسٹر صاحب نے بتایا کہ سندھ حکومت ہماری مکمل  حمایت کررہی ہے فنانس منسٹر اور چیئرمین  نیپرا سے بھی بات کی ہے وفاقی حکومت کا جو رسپانس آیا وہ اچھا ہے

لیکن جب گورنر سندھ اور وفاقی وزراء کی جانب سے اس  معاملے پر انکار سامنے آیا تو مرتضی وہاب یہ پوچھنے پر مجبور ہو گئے کہ ان کے ایڈمینسٹریٹر بننے سے تحریک انصاف کو کیا تکلیف ہے ۔

 مجھے دکھ اس لیے ہوا ہر شخص بیان بازی کرتا ہے کے ایم سی کو جینے کے ایم سی ایمانداری سے کوشش نکررہی ہے تو اُس کی حمایت کرنی چاہئے

مرتضی وہاب ٹیکس وصولی کا دفاع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ماضی میں ٹیکس وصولی کی شرح کم تھی ۔کے الیکٹرک کے ذریعے وصولی سےٹیکس کی شفاف وصولی ممکن ہو سکے گی اور آئندہ منتخب ہونے والا میئر کراچی مالی وسائل کے لئے کسی کا محتاج نہیں ہوگا ۔