پاکستانی کیوئیسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیت کر وطن واپس پہنچے

صبانور صبانور

 پاکستانی کیوئیسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیت کر وطن واپس پہنچے


پاکستانی کیوئیسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیت کر وطن واپس پہنچے۔  کراچی ائیرپورٹ پر ان کا پرشانداراستقبال کیا گیا ۔ محمد آصف کاکہناتھا وہ چوتھی بار بھی اسنوکر چیمپئن شپ جیت کرمنفرد ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتے ہیں 

پاکستان کے لیے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتے والے محمد آصف کی وطن واپسی ۔

کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر ان کے چاہنے والوں نے استقبال کیا گیا ۔

محمد آصف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تیسری بار یہ ٹائٹل جیتنا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وہ مستقبل میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں 

مستقبل میں کوشش کریں گے پاکستان کے لیے فتوحات کا سلسلہ جاری اور ساری رہے گا کوشش کروں گا یہ منفرد ریکارڈ جو ہے تین بار جیتا ہوں چوتھی بار جیتوں گا تو یہ منفرد ریکارڈ ہوگا


محمد آصف کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں کو بھی حکومتی سطح پرپزیرائی ملنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی ان کھیلوں کی طرف 

میں یہ ہی امید کرتا ہوں کرکٹ کی طرح جتنے بھی کھیل ہیں ان سب کو اہمیت دینی چاہئے تاکہ جو کھلاڑی ان میں پرفارم کرتے ہیں ان کا ریوارڈ ملنا چاہئے تاکہ آنے والے کھلاڑیو کو موٹی ویشن ملے اور وہ کسی بھی کھیل کی طرف جائیں

ان کا کہناتھا کہ ان کا مقابلہ ایران کے کھلاڑی کے ساتھ ہوا جو اچھی فارم میں تھا قوم کی دعاوں سےیہ اعزاز اپنے نام کیا ۔