دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کے معاملے پر جی ڈی اے رہنماوں نے سر جوڑ لیے

عرفان علی عرفان علی

 دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کے معاملے پر جی ڈی اے رہنماوں نے سر جوڑ  لیے


دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کے معاملے پر جی ڈی اے رہنماوں نے سر جوڑ  لیے،تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں فنکشنل لیگ،پختون خواہ عوامی ملی پارٹی،پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے رہنماوں نے کہا کہ پانی صرف سندھ ہی نہیں بلوچستان کی بھی بقا کامسئلہ ہے،چھبیسویں آئینی ترمیم ہو یا پیکا ایکٹ ہم انکو تسلیم نہیں کرتے آزاد عدلیہ اور آزاد پارلمنٹ چاہتے ہیں 


چھبیسویں آئینی ترمیم، پیکا ایکٹ اور دریائے سندھ پر چھ کینالز بننےکیخلاف پیر پگارا کی قیادت میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کا اتحاد، آئندہ لائحہ کمیٹی بنانے پر اتفاق آئندہ اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا


صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں ہم سب ملکر پاکستان اور آئین کو مضبوط کریں ملک محفوظ ہوگا تو عوام بھی محفوظ ہوگی

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کا ایک مقام ہے،پیر پاگارا  نے وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد کی آج پیر صاحب کے پوتے کو سن کر اچھا لگا


جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ ڈریکونین لاز ہیں سب کو اٹھنا ہوگا ملکر جہدوجہد کرنا ہوگی،پانی ایک بڑا ایشو ہے نہ صرف سندھ بلکہ بلوچستان کے لیے بھی بقاء کا مسئلہ ہے دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں بنیں گی


راجہ ہاوس میں بلائے جانے والے اجلاس میں ڈاکٹر صفدر عباسی پی ٹی آئی کے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جو اجلاس بلایا گیا ہے اس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،انہوں نے کہا ہم آزاد عدلیہ اور آزاد پارلیمنٹ چاہتے ہیں، جی ڈی اے کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی ہے مل کرجدوجہد کریں گے