اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ساڑھے چھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر پندرہ پیسے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ہوا۔ ہینڈریڈ انڈیکس چھ سو پچاسی پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ، چودہ ہزار، تین سو اٹھانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر پندرہ پیسے مہنگا ہو کر دوسو اناسی روپے، ستانوے پیسے کا ہوگیا۔