ملک پر حکمرانی تو دور کی بات،، پیپلز پارٹی کو سندھ میں بھی عبرتناک شکست ہوگی،اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ


ملک پر حکمرانی تو دور کی بات،، پیپلز پارٹی کو سندھ میں بھی عبرتناک شکست ہوگی،اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی   حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی   حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے    ملک پر حکمرانی تو دور کی بات،، پیپلز پارٹی کو سندھ میں بھی عبرتناک شکست ہوگی۔  پیپلز پارٹی  کراچی پر قبضے کی کوشش میں  اس بار بھی ناکام رہے گی۔ شہر میں ترقیاتی کام تحریک انصاف کرارہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر  حلیم عادل شیخ کا کہنا ہےکہ    ملک میں حکمرانی کے خواب دیکھنے  والے بلاول بھٹو   جان لیں کہ انہیں سندھ میں بھی عبرتناک شکست ہوگی۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاہے کہ کراچی میں   نالوں کی صفائی، گلی محلوں میں پانی سیوریج اور سڑکوں کی  مرمت کا کام پی ٹی آئی کروارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ  کا  کہنا ہے  کہ  پیپلز پارٹی کراچی پر قبضے کی کوشش میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ بلاول بھٹو  کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کو کچھ نہیں ہے۔