انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے سندھ حکومت کو اٹھارہ اعشاریہ تین کلومیٹر کا بی آر ٹی سسٹم بنانے اور عالمی بینک سے اس کی فنانسنگ کرانے کا مشورہ دے دیا۔

عمران عمران

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ وزیراعلی  سندھ نے وفد کو بتایا  سندھ حکومت نے  نجی شعبہ کی شراکت داری میں بی آر ٹی سسٹم شروع کئے ہیں۔ بی آر ٹی گرین لائن اور اورنج لائن فعال ہیں  جبکہ ریڈ لائن، یلو لائن اور ددیگر انفرااسٹرکچر  پر کام جاری ہے۔  کراچی میں ای بسز بھی  متعارف کرائی ہیں۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے تجویز کیا   جدید الیکٹرانک بسز متعارف کراوائی جائیں تاکہ آواز اور دھوئیں کی آلودگی سے شہر پاک ہو۔وزیراعلی سندھ  نے بتایا کہ  ایک سو چونتیس الیکٹرک بسوں کا فلیٹ جلد لارہے ہیں۔ کراچی میں پانی کی قلت  دور کرنے کےلئے  کے فور پروجیکٹ زیر تعمیر ہے۔سمندر کے پانی کو صاف  کرنے کےلئے پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی  بھی  کی جارہی ہے۔آئی ایف سی کے وفد  نے صنعتی استعمال کے لیئے واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹس لگانے کا مشورہ دیا۔ کہا واٹر سپلائی سسٹم اور ٹریٹمینٹ کے منصوبے  پبلک پرائیوٹ  پارٹنرشپ موڈ  پر ہونے چاہئیں۔