کراچی میں ڈبل شاہ کے بعد ٹرپل شاہ نے بھی شہریوں
سے اربوں روپے لوٹ لئے۔ایک سو دس کمپنیاں ایف آئی آرز درج ہونے کے باوجود کام کر
رہی ہیں۔متاثرین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ڈبل شاہ کے بعد ٹرپل
شاہ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے دعوی کیا ہے کہ کاروبار کا لالچ دے کر شہریوں سے 15 ارب لوٹ
لئے گئے ۔۔110 ایف آئی آرز درج ہونے کے باوجود کمپنیاں اب بھی کام کر رہی ہیں۔۔
متاثرین نے عدالت کو بتایا کہ پولیس ایف آئی آرز
پر عمل درآمد نہیں کررہی۔۔آئی جی سندھ کو پندرہ درخواستیں دے چکے ہیں۔عدالت نے پولیس
کو کاروائی کا حکم دیتے ہوئیے 15 روز میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔۔