بھارتی حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود اکاونٹ تک رسائی بند کردی ، ترجمان پیپلز پارٹی نے بھارتی اقدام کی مزمت کی ہے
پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ اور سچ سے خوف زدہ ہے پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے عالمی سطح پر سچ بولنے والی مضبوط آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ہے، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپا رہی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکومتی مظالم سے عوام کی توجہ ہٹا رہی ہے ، ترجمان بلاول بھٹو زرداری مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی بے چینی سے ظاہر ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز بھارت کے ایوانوں تک گونجتی ہے،بھارتی اقدام نے واضح کر دیا کہ وہاں جمہوریت کے دعوے کھوکھلے ہیں دنیا کو گجرات کے اصل کردار سے روشناس کرانے کا سہرا بلاول بھٹو زرداری کے سر جاتا ہے۔