نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد مقدمات کی حیثیت کا تعین کرنے کے لئے سات رکنی کمیٹی کی تشکیل۔ سندھ ہائی کورٹ نے اسی سالہ ملزم کانام ای سی ایل سے خارج کرنے کا معاملہ کمیٹی کو بھیجوادیا۔
عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا ملزم دل کے مریض ہیں، اور انہیں پیس میکر لگا ہوا ہے۔انہیں علاج کے لئےبیرون ملک جانا پڑتا ہے۔ ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئےکمیٹی کی تشکیل کے بعد اسے موقع دیاجاناچاہیےکہ وہ کیسز کی حیثیت کا فیصلہ کرسکے۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے ممکن ہے یہ کیس اینٹی کرپشن کورٹ چلا جائے۔ بہترہوگا کہ وہی عدالت کوئی فیصلہ کرے۔ وکیل نے کہا طبیعت کی خرابی کے باعث درخواست گزارکی زندگی کو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔عدالت نے درخواست نمٹا دی۔