ملک اور سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سندھ پولیس کو ہرسطح پر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے

عرفان علی عرفان علی

 ملک اور سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سندھ پولیس کو ہرسطح پر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے


ملک اور سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سندھ پولیس کو ہرسطح پر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔  


آئی  جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے سندھ پولیس کے تمام افسر و جوان شہروں میں بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور گشت کریں۔ شہروں سے متصل سرحدوں،اہم مقامات، تنصیبات ،سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پر نگرانی اور چیکنگ بڑھادیں۔ کسی بھی مشتبہ سرگرمی، دہشت گردوں اور شرپسند عناصر سے متعلق معلومات پر فوری حرکت میں آئیں۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے پاک فوج، ایئرفورس اور نیوی ملکی سرحدوں پر جبکہ سندھ پولیس اندرون صوبہ دشمن کے خلاف انتہائی چوکس ہیں۔ ملک دشمن عناصرکو سرحدوں پر شکست کے بعد سندھ پولیس اندرون ملک کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمی کو ناکام بنانے کے لیے تیارہے۔